سوراب، گیس کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق، دو کی حالت غیر
سوراب:زیر تعمیر پیٹرول پمپ کے کمرے میں گیس بھرجانے سے دو مزدور اں بحق جبکہ دو بے ہوش جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب قومی آر سی ڈی شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر زیر تعمیر بپیٹرول پمپ کے تعمیراتی کام کے مزدور رات کمرے میں گیس ہیٹر جلاکر سوگئے، رات کمرے میں گیس بھر جانے کے نتیجے میں بانڈا گل اور عبداللہ قوم شنواری جاں بحق جبکہ عباداللہ اور ذیشان نامی دو مزدور ہوش ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نعش اور بے ہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بے ہوش ہونے والوں کو مزید علاج کے کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے ان کے آبائی علاقے روانے کی گئی ہے جان بحق و بے ہوش افرادکاتعلق پشاورخیبرپختونخواہ سے بتایا جاتاہے


