کوئٹہ، ریلوے سٹیشن پر موجودبزنس کلاس کے ڈبے قرنطینہ میں تبدیل
کوئٹہ: پاکستان ریلوے نے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پرموجود بزنس کلا س کے ڈبے کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا، سہولت میں 8سے 10افراد کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے، سیکشن کنٹرولر ریلوے کوئٹہ محمد کاشف نے این این آئی کو بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر موجود بزنس کلاس کے ڈبے کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا گیاہے ڈبے میں بوقت ضرورت 8سے 10افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس میں ریلوے ہسپتال کوئٹہ کاعملہ اورتمام ترطبی سہولیات بھی رکھی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ اگر مریضوں کو ایک شہر یا صوبے سے منتقل کرنے کی ضرورت پڑی تو ریلوے وہ بھی کرنے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی ایمرجنسی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے اگر ضرورت پڑی تو مزید اقدامات کرنے کے لئے بھی تیار ہیں
Load/Hide Comments