سعودی عرب کی ڈاکار ریلی میں 10 اسرائیلی شہریوں کی شرکت

ریاض:سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ریت کے ٹیلوں پر منعقدہ ڈاکار ریلی کے دوران گاڑیاں چلانے والی ٹیموں میں اس مرتبہ اسرائیلی شہری بھی شامل رہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکار ریلی میں اسرائیلیوں کی شرکت ایک ایسے وقت میں ممکن ہوئی جب بعض عرب ریاستوں اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات استوار ہوچکے ہیں۔ جنوری کے آغاز میں شروع ہونے والی ڈاکار ریلی 2021 میں شرکت کے لیے کل دس افراد اسرائیلی پاسپورٹ کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہوئے۔ ایک ٹیم ممبر عمر پرل کے مطابق ان افراد میں اسرائیلی ڈرائیور، نیوی گیٹر اور سپورٹ عملہ شامل تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں