کورونا، رضا کار امدادی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں، مولانا غفور حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کوئی مستحق بھی بھوکا نہ رہ جائے کورونا وائرس کے بحران سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا ہمار ے صوبے بھر کے رضاکار امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں حکومت ابھی تک سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں عوام احتیاطی تدابیراختیار کریں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں طبی ماہرین کی ہدایت پر عمل کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح بلو چستان حکومت بھی ذمہ داری ہے لاک ڈاؤن کے دوران کوئی مستحق بھی بھوکا نہ رہ جائے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے صوبے بھر کے رضاکار امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں باقی صوبوں میں راشن تقسیم کی جارہی ہے لیکن بلوچستان میں نہیں ہورہی حکومت ابھی تک سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے میں نے پارلیمانی کمیٹی بھی کہا تھا کہ بلوچستان کو بھی توجہ دی جائے عوام طبی ماہرین کے ہدایت اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کوشش کریں گھروں میں رہیں اس بحرانی حالات کے موقع پر سب سے زیادہ رجوع الٰہی اللہ کی ضرورت ہے لاک ڈاؤن کا عمل طویل ہونے کی صورت میں بلوچستان حکومت کے پاس مکمل منصوبہ بندی ہونا چاہیے ہمیں ایک ایسا نظام بنا نا ہوگا کہ حکومت فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں میرے نزدیک سب سے اہم اپنے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے کورونا وائرس کے بحران سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہوگا اگر آپ کسی ایک شخص کی مدد کرسکتے تو آگے بڑھیں تو اس بحران میں اپنا کردارادا کریں اگر کوئی اپنے پڑوسی کی بھی مدد کرسکتا ہے تو وہ بھی اس سخت وقت میں حصہ ڈالیں قوم کو اجتماعی معافی مانگنے کی ضرورت ہے اللہ پاک سے ہمیں عافیت کی دعا مانگنے چاہیے ملک کو اس وقت صالح قیادت کی ضرورت ہے چین جیسے ملک نے بڑی مشکل سے اس وباء پر قابو پا لیا ہے لیکن ہمارے ہاں کوئی نظام نہیں اس وباء سے قوم کومشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے یہ ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے ضروری ہے کہ اس وائرس سے بچنے کیلئے عملی طور پر کارکردگی دکھانی ہوگی انہوں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مسائل کا شکار ہے ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے تو ان مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہو نا اہل حکمرانوں کو گھر جا نا ہوگا پاکستان میں یہ وائرس وفاق اور بلوچستان حکومت کی نا اہلی سے آیا ہے ہم سب کو پتہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اس اہم مسئلے پر قومی کانفرنس بلاتے مگر افسوس ہے کہ ایسا نہ ہوسکا اس وقت میں اور ہمارے پوری جماعت،ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں