کوئٹہ میں میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی
کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیرکو دوسرے روز بھی میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث شہریوں کو ادویات کے حصول میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز کوئٹہ میں دو میڈیکل سٹورسیل کئے جانے کے خلاف میڈیکل سٹوز ایسوسی ایشن کی اپیل پر پیر کو دوسرے روز بھی کوئٹہ شہر میں میڈیکل سٹوربند رہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ غیرقانونی طورپر ہڑتال کرنے پر میڈیکل سٹوروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور بلاجواز ہڑتال کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں
Load/Hide Comments