لسبیلہ و گوادر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت
لسبیلہ:لسبیلہ وگوادر سے منتخب آزا د ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کے سبب موجودہ صورتحال کے حوالے سے وہ لسبیلہ اور گوادر انتظامیہ سے لوگوں کی مشکلا ت کے بارے میں رابطے میں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جوافراد متاثر ہو رہے ہیں وہ اپنے درخواستیں اور نام یونین کونسلز کے چیف آفیسر ز اور متعلقہ تحصیلداروں کے پاس جمع کرائیں اور وفاق سے جو امداد آئے گی اسے متاثرین میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments