کورونا، مخیر حضرات غریبوں کی مد د کریں، زمرک اچکزئی
کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ غریب عوام مدد کرنے کیلئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہی ہے مخیر حضرات حکومت کی جانب دیکھنے کی بجائے میدان میں نکل کر غریب اور بے بس عوام کی مدد کریں کورونا وائرس ایک خطرناک اور مہلک بیماری ہے عوام حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں‘یہ بات انہوں نے پارٹی کی ایک وفد سے بات کرتے ہوےء کہی‘ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ایک خطرناک اور مہلک بیماری ہے جس نے پوری دنیا کے ساتھ ہمارے ملک پر بھی حملہ آور ہو گئے ہیں اس بیماری کا واحد علاج احتیاطی تدابیر ہے نہ کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ملے اور اس بیماری کو نظر انداز کریں اگر آج ہم نے اس بیماری کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے دئیے گئے ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا تو یہ بیماری ہر گھر تک پہنچ سکتا ہے اس لئے ہمیں انتہائی محتاط طریقے سے اس کا مقابلہ کرنا ہے انہوں نے کہاکہ اس مہلک بیماری سے جس طرح حکومتی معیشت خراب ہو گئی ہے اسی طرح عوام بھی متاثر ہو گئے ہیں جس کی مدد کرنا حکومت وقت پر فرض ہے اور صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی مدد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ جتنا بھی جلد ی ہو عوام کی دہلیز پر روز مرہ اشیاء اور دیگر سہولیات پہنچادی گئی ہے انہوں نے کہاکہ بحیثیت صوبائی وزیر میں ان لوگوں سے بھی اپیل کرتا ہوں جو اس وقت غریب عوام کی مدد کرسکتے ہیں وہ آگے آکر غریبوں کی مدد کریں تاکہ آنیوالی وقت میں یہ لوگ صرف حکومت کی طرف نہ دیکھیں انہوں نے کہاکہ بیماری کے خاتمے کیلئے حکومت نے تمام تر اقدامات کیے ہیں جلد اس پر قابو پالینگے اور وہ وقت قریب ہے جب لوگ دوبارہ بازاروں اور دفاتروں کا رخ کرینگے۔