کورونا، ایران میں 21.3 ارب یورو کے ریلیف پیکیج کا اعلان
تہران, ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 21 اعشاریہ 3 ارب یورو کے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی کی زیر صدارت نیشنل ہیڈکوارٹرز میں پیکج کی منظوری دی گئی۔حکومتی ترجمان علی ربیعی نے بتایا کہ یہ رقم گھروں میں موجود افراد، مزدوروں اور معاشرے کے غریب طبقے میں تقسیم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے سے انکار کیا ان کے کاروباری نقصان کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ یورو قرض کے طور پر دیا جائے گا۔علی ربیعی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے لیے طبی آلات، ادویات اور آئی سی یو کی گنجائش میں اضافے کے اقدامات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
Load/Hide Comments