بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11کیسز، تعداد 152ہوگئی
کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 11کیسز کی تصدیق صوبے میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد 152ہوگئی 62مشتبہ افراد کے نتائج آنے باقی ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 11کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں 4ڈاکٹر بھی شامل ہیں جبکہ کل 15افراد ایسے ہیں جنہیں وائرس اب تک مقامی طو ر پر منتقل ہوا ہے، صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے شبے میں 1771افراد کی ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 62کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے 2مریض صحت یاب ہوئے 1 ہلاکت بھی ہوئی جبکہ گوادر میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے مشتبہ شخص کے نمونوں کی رپورٹ آنی باقی ہے
Load/Hide Comments