ہنگامی صورتحال کے باوجود میڈیکل مافیا کا ہڑتال کرنا انسانیت دشمن اقدام ہے،جے ڈبلیو پی

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری میر شمس بلوچ نے کہاہے کہ ہنگامی صورتحال کے باوجود میڈیکل مافیا کا ہڑتال کرنا انسانیت دشمن اقدام ہے مہنگے داموں ماسک ودیگر اشیائے فروخت کرنے پر میڈیکل اسٹورکوسیل کرنا احسن اقدام ہے کیونکہ کرونا سے پوری دنیا متاثر اورنظام زندگی مفلوج ہے اورلوگ وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک ودیگر ضروری سامان خریدرہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہونا تویہ چاہیے تھا کہ میڈیکل اسٹور مالکان یہ سامان سستے داموں فروخت کرتے مگر حکومت کی کمزور رٹ کے باعث مافیا اتنے طاقتور ہوچکے ہیں کہ ایک قانونی عمل کیخلاف ہڑتال پر چلے گئے ہیں جس کے باعث مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے اوربعض مریضوں کی زندگی کو تو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت ہڑتال کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرکے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے مشکل کے وقت ریلیف دینے کی بجائے ہرتال کرنے والے نہ جانے عوام کو کس کی چیز کی سزاء دے رہے ہیں میڈیکل مافیا کی ہڑتال اسلام کے اصولوں کے برعکس اور غیرقانونی ہے ایسے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں جو چند پیسوں کی خاطر انسانی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں