شہری جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں،غلام نبی مری
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں کلی شمو زئی مغربی بائی پاس کوئٹہ کے دو سگے نوجوان بھائیوں عبدالباسط لہڑی اور خدائے دوست لہڑی کے پنجگور میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کیا یہ دونوں سگے بھائی ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی علی نواز کے قریبی عزیز تھے جنہیں گزشتہ رات دو بجے کو پنجگور میں ٹرمینل اڈے کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر بے دردی سے قتل وغارت گری نشانہ بنایا جو کہ ہر لحاظ سے یہ واقعہ قابل مذمت وافسوس ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ضلعی انتظامیہ نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکے ہیں جس کی واضح ثبوت دونوں سگے بھائیوں کی قتل ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت انتظامیہ امن وامان اور پرامن شہریوں کی تحفظ کی فراہمی کے لئے بلند وبانگ دعوے کر تے ہیں تو دوسری طرف عام شہری ڈاؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر ہے اور ان سے کوئی پو چھنے والا نہیں ہے صوبے کے عوام پہلے سے ہی شدید مہنگائی، بھوک وغربت، افلاس معاشی تنگدستی، بے روزگاری، شدید مہنگائی سے دوچار ہے تو دوسری طرف کورونا عالمی وباء میں شہریوں کے جینا حرام کر دیا ہے اور صوبے میں مکمل طور پر افراتفری انار کیت اور خوف وہراس میں مبتلا عوام تن وتنہا بے یار ومددگار پڑے ہوئے ہیں کئی بھی حکومتیں اور انتظامیہ کی حکمرانی دکھائی نہیں دے رہا ہے جو کہ موجودہ حکومت اور انتظایہ کے پالیسیوں میں صوبے کے لو گوں کی جان سلامتی، تحفظ، علاج معالجہ، تعلیم،صحت روزگار، تجارت سے کوئی سروکار اور نہ ہی وہ عوامی وسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ اور مخلص دکھائے دیتے ہیں یہ وجہ ہے کہ آج ملک اور صوبے میں غریب شہری مزدور اور غریب عوام شدید مسائل اورمشکلات سے دوچار ہے جو کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں میں پنجگور کے ہاتھوں دو سگے نوجوان بھائیوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔