سندھ ہائی کورٹ،جزائر پر وفاق کے قبضے سے متعلق درخواستوں کی سماعت

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے جزائر پر وفاق کے قبضے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے جزائر پر وفاق کے قبضے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہاکہ جزائر کے حوالے سے جاری صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی ہے۔منسٹری آف لا اینڈ جسٹس سے ہدایت لینے کے مہلت دی جائے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کاشف پراچہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے ہم آئندہ سماعت پر جواب جمع کرادیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں وفاقی حکومت نے اس پر جواب طلب کیا جائے نو دسمبر کو عدالت نے مینگروز کے تحفظ کا حکم دیا تھا اس کا جواب ابھی تک جمع نہیں کرایا گیا صرف دو جزائر کے مینگروز ہی نہیں تمام مینگروز کو محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے ایم او یو سے متعلق جواب طلب کریں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دیئے کہ آئینی صورتحال واضح ہے آرڈیننس ختم ہوچکا ہے آئندہ سماعت پر دیکھیں گے عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں