اللہ ہی اور اس کی طاقت ہی کرونا وباکا تدارک کرسکتی ہے،اسد قیصر
اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اللہ ہی اور اس کی طاقت ہی کرونا وباکا تدارک کرسکتی ہے،حکومتیں اور ڈاکٹرز جو کہہ رہے ہیں عوام ان پر عمل کریں،صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہاتھ دھوئیں۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس دنیا انسانی تاریخ میں پہلی بار انوکھی صورت حال کا سامنا کررہی ہے،دنیا کی بڑی معیشتیں اور ٹیکنالوجی عالمی وبا کے سامنے بے بس ہیں،یہ اللہ ہی اور اس طاقت ہی اس وبا کا تدارک کرسکتی ہے،حکومتیں اور ڈاکٹرز جو آپ کو کہہ رہے ہیں ان پر عمل کریں،صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہاتھ دھوئیں۔ انہوں نے کہاکہ خود کو بچائیں اور اپنے بچوں کا بھی خیال رکھیں،دس پندرہ دن اپنے گھروں پر رہیں
Load/Hide Comments