مذکرات کامیاب، کل سے کوئٹہ میں میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے

کوئٹہ:کوئٹہ میں میڈیکل اسٹورز ایسو سی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر سید اکبر شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میڈیا کے نام پر ایک نام نہادشخص نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر میڈیکل اسٹورز کیخلاف کارروائیاں کی تھی جس پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے 24سو سے زائد میڈیکل اسٹورز کو بند کیا گیاتھا تاہم انجمن تاجران میڈیکل اسٹورز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں کا ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں خود کو صحافی پیش کرنے والے نام نہاد شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات سنیں اور طویل بحث ومباحثے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے آج سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے رویہ کی وجہ سے ہماری عزت نفس مجروح ہوا جس کی بنا پر سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوے ہم نہیں چاہتے تھے کہ صوبے میں اس وقت کورونا جیسی خطرناک صورتحال کا سامنا ہے ہم نے مجبور ہوکر میڈیکل اسٹور بند کرنے کافیصلہ کیا جس پر ہم عوام الناس سے بھی معذرت کرتے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ سمیت اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کسی عوامی شکایات پر نوٹس لینے سے پہلے ہمیں بھی اعتماد میں لیا جائے اور جو بھی میڈیکل اسٹور سرکاری نرخ سمیت کسی بھی کوتاہی کا مرتکب ہو تو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائے جس پر میڈیکل اسٹور ایسو سی ایشن کا کوئی سروکار نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں