پاکستان میں کورونا پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ڈاکٹرعطاالرحمن
کراچی:پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والیکروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ڈاکٹرعطاالرحمن نے کہا کہ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹرفارجینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹرکراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشل سینٹر فارکیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہاکہ دواکی تیاری میں اربوں ڈالر،سالوں کاعرصہ درکارہوتاہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود داؤں کا جائزہ لے گی، موجود دواں کے کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی کااجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔یاد رہے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات کے لئے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کرونا ویکسین اور اس سے متعلقہ دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔