کیچ میں لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان
تربت:کیچ لٹریچر فیسٹول کمیٹی نے اپنا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ کیچ میں علمی ،ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کیچ لٹریچر فیسٹول کے نام سے ایک روزہ ادبی ،علمی وثقافتی میلہ منعقد کیاجائے گا جس میں کوئٹہ، کراچی،لاہور ودیگر علاقوں کے پبلیشرز شرکت کرکے اپنےبک اسٹال سجائیں گے جہاں طلباء کو مختلف موضوعات پر آسان قیمت میں کتابیں دستیاب ہونگی. جبکہ کیچ لٹریچر فیسٹول میں مشاعرہ، سینڈآرٹ، مصوری و فن پاروں کی نمائش،اور ادب وتاریخ سمیت دیگر سماجی موضوعات پر پینل ڈسکیشن کا انعقاد کیاجائےگا جسمیں ادبی علمی اور سماجی علوم کے ماہرین ودانشور مختلف علاقوں سے شریک ہوکر اظہارخیال کریں گے.کیچ لٹریچر فیسٹول 7فروری بروز اتوار صبح سے لیکر شام تک کرکٹ گراؤنڈ ڈنک میں منعقد کیاجائےگا جس میں عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.
Load/Hide Comments


