کورونا:وزیراعظم فنڈاور ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کورونا فنڈ اور کورونا ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دنیا کرونا وائرس کے خلاف بڑرہی ہے کوئی لاک ڈاؤن کا میاب نہیں ہوگا عوام کو خود احتیاط کرنی ہو گی ہم نے 8ارب ڈالر کے معاشی پیکج منظور کر چکے ہیں،آج میں کورونا ٹائیگر فورس کااعلان کررہا ہوں یہ فورس فوج اور انتظامیہ کے شانہ بہ شانہ کام کرے گی اس کا کام یہ ہوگا جہاں لاک ڈاؤن ہوگا وہاں کھانے پینے کی اشیا ء اور بنیادی ضرورت کی چیزیں پہنچا نا ہے کرونا سے صرف بیمارلوگوں کو خطرہ ہے دوسرے لوگ خود کو سیلف قرنطینہ کریں ہمارے پاس مکمل ڈیٹابیسں ہم یہاں بیٹھ کر جائزہ لے رہے ہیں ہمارے ساتھ ٹائیگرزفورس بھی موجود ہوگی، دوسرا یہ کہ وزیر اعظم کورونا فنڈ میں پیسہ جمع کرتے وقت آپ سے کوئی سوال نہیں پوچھاجائیگا اس فنڈ کی مکمل معلومات ملے گی اس کا آڈٹ ہوگا اسٹیٹ بنک سستا قرضہ دے گا جس شخص کو بھی راشن کی ضرورت ہووہ خود کو ٹائیگر فورس کے پیج پر خود کو رجسٹرکرے اور خیرات دینے والے بھی خود کو رجسٹرکریں ہم خیراتی اداروں کو سمت دینگے کہ ملک میں کہاں پر مدد کی ضرورت ہے ۔ ایک اور بات جو لوگ ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں اُن کی وجہ سے ملک میں لوگ مرینگے، ملک میں افراتفری ہوگی، لوگ ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں مہنگائی بڑھ جاتی ہے، غریب بھوکے رہ جاتے ہیں، ریاست ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی ہم یہ جنگ جیت جائینگے، صرف حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ہوگا، ہم کس کی بھی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں کیونکہ ہم احتیاط نہیں کر رہے ہیں، ریاست مدینہ کا پہلا اصول کہ اپنے کمزور طبقہ کا خیال رکھنا ہوگا، جس طرح انصار نے مہاجرین کی مدد کی اسی طرح کا جذبے پیدا کرنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں