حکومت عوام کی خدمت کی بجائے اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیاہے کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کی بجائے اپوزیشن کو دیوارسے لگانا چاہتی ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے مشکل کی گھڑی میں جب بلوچستان کے عوام کورونا وائرس کی وبا معاشی تنگ دستی بدحالی کا سامنا ہے اس دوران بھی صوبائی حکومت کے ارباب واختیار سیاست سے گریزاں نہیں اب بھی بلوچستان نیشنل پارٹی و اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں بلوچستان کا ہر ذی شعور انسان ناروا اور عوام دشمن اقدامات کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے پہلے ہی ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا اس جبکہ پنجاب‘ سندھ‘ خیبرپختونخواکی صوبائی حکومتوں نے اس حوالے سے مثبت اقدامات کر رہی ہے اور عوامی پیکج کا اعلان کیا لیکن بلوچستان میں تمام معاملات چوں کے توں ہیں ان میں مثبت تبدیلیاں دکھائی نہیں دے رہی ہیں اب تک صوبائی حکومت نے جتنے بھی اقدامات کئے اس سے عوام کو کچھ نہیں ملا پی ڈی ایم اے سیاسی ادارہ بن چکا ہے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا موقف ہے کہ ہم نے پی ڈی ایم اے کو راشن کی مد میں اشیاخوردونوش فراہم کر چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں اتنے دن گزار جانے کے بعد بھی کسی کو بھی راشن دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی نہ ہو سکی اب بھی لفاظی حد تک باتوں کا سہارا لیا جا رہا ہے بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تمام معاملات بیورو کریسی اپنے طور پر چلا رہی ہے جنہیں بلوچستان اور عوام کی زندگیوں سے سروکار نہیں صوبائی حکومت اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ حکمران جماعت کو ریلیف مل رہا ہے عوام کو نہیں غیر منتخب نمائندوں کو اس سے قبل بھی فنڈز دیئے گئے اب بھی پوائنٹ سکورننگ کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے عوام مفلسی‘ فاقہ کشی کا شکار ہیں حکومت اب بھی ٹویٹ واٹس اپ گروپ کے ایڈمن بننے پر انحصار کر رہے ہیں عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں یہاں پر ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کو سیاسی بنیادوں پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے بیان میں اعلی بیورو کریسی انتظامیہ کے ارباب و اختیار پر واضح کیا گیا کہ عوام کی ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے عوام کے خادم ہیں جام کمال کے ملازم نہیں یہاں پر مختلف پوسٹوں پر بیورو کریسی تعینات انہیں عوام کی خدمت کرنی چاہئے نہ کہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا حصہ بنیں بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ بند کی جائے بلوچستانی عوام محنت کشوں مزدوروں مفلوک الحال عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے صوبائی حکومت اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلے اپوزیشن کو نظر انداز کرنا کسی صورت قبول نہیں اگر صوبائی حکومت میں اہلیت نہیں تو مستعفی ہو جائے کاغذی کارروائیوں سے حکومتیں نہیں چلا کرتی عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔