اسپین, ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کا سربراہ بھی کورونا کا شکار

کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہونے والے یورپی ملک اسپین کی ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کا سربراہ بھی کورونا وائرس کا شکار بن گیا۔ اسپین کی حکومت نے کورنا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی ہیلتھ کمیشن بنائی تھی جو مسلسل وزیر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے سمیت ہسپتالوں اور ماہرین صحت سے رابطے میں تھی۔ایمرجنسی ہیلتھ کمیشن کے سربراہ 57 سالہ فرنانڈو سائمن گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی متحرک تھے اور وہ اسپین کے وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کرتے رہتے تھے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 57 سالہ فرنانڈو سائمن کو کورونا وائرس سے متعلق کچھ علامات ظاہر ہوئیں تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں