کورونا وائرس، طبی عملہ کی زندگیوں کو خطرات میں دھکیلا جارہا ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز سمیت دیگر اسٹاف کو متعلقہ سامان فراہم کرنے میں عدم توجہی ہیروز کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات صرف دعوے کی حد تک عملا ًکچھ نہیں مزدور و دیہاڑی دار طبقہ کے لیے ابھی حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف پیکج فراہم نہیں کیا جارہا ہے ریلیف فارم تاخیری حربے کے طور پر متعارف کیا گیاجو غریب طبقے کو کوئی فائدے کے بجائے ذلیل کریگا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران بارڈر سے اب بھی لوگ بغیر کسی روکاوٹ کے آرہے ہیں۔جن کا نہ کوء تشخیصی ٹیسٹ ہورہا ہے اور نہ ان کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔جو کہ اپنے علاقوں کی طرف جاتے ہیں جو کہ مثبت عمل نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بارڈرز پر سخت نگرانی کے ساتھ ہر ایک کو مقامی علاقے سے روکنے کے لیے حکومت اقدامات کریں۔تاکہ وہ قرنطینہ کے مرحلے سے گزرہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے حفاظتی کٹس اور تشخیص کے حوالے سے تاحال معاملات مبہم ہے جو کہ المیہ سے کم نہیں۔انہون نے کہا کہ بلوچستان حکومت وفاقی حکومت سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے سے قاصر ہے موجودہ صورتحال میں بھی کورونا وائرس کے حفاظتی آلات کو حاصل کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے جو کہ عوام سمیت فرنٹ لائن پر کورونا وائرس سے نبردآزما ڈاکٹرز و دیگر عملہ کے زندگیوں کو خطرے میں دھکیلا جارہا ہے۔