خضدار، منشیات برآمد 3ملزمان گرفتار
خضدار:خضدار لیویز نے مختلف کاروائیوں کے دوران 3کلوگرام ہیروئن 4کلو کرسٹل اور2500کلوگرام چھالیہ برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ ایک اور کاروائی میں قتل کے مقدمہ میں ملوث دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ پیر کے روز لیویز تھانہ خضدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل احمد بلوچ کی ہدایت و نگرانی میں ضلع خضدار میں منشیات،اسٹریٹ کرائم،سمنگلروں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی جاری ہے گزشتہ روز چککو چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک مزدا ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی کریٹوں میں 2500 کل (151) کریٹوں میں چھپائے گئے چھالیہ برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لیکر دو ملزمان فیض محمد اور محمد عمر ساکنان کوئٹہ کو گرفتار کر لیا گیا ایک اور کاروائی میں زاوہ چیک پوسٹ پر ایک موٹر سائیکل سوار کی تلاشی لی گئی موٹر سائیکل سوار سے تین کلو ہیروئن اور چار کلو کرسٹل برآمد کر کے ملزمان مہر علی ساکن جھل مگسی کو گرفتار کر لیا گیا موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لیا ملزم منشیات کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالجمید سرپرہ کا کہنا تھا کہ خضدار میں جرائم پیشہ عناصر پر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے خصوصاً منشیات کا کاروبار کرنے والے لیویز فورس کے ہٹ لسٹ پر ہے کیونکہ یہ لوگ انسانیت کے دشمن ہے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اس کے علاوہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھی لیویز فورس کی نظروں میں ہے تمام چیک پوسٹ انچارجوں کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ منشیات جیسے لعنت کی سمنگرلوں پر گہری نظر رکھیں تحصیلدار خضدار زاہد شاہوانی،نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی لیویز چیک پوسٹ انچارج حفیظ اللہ رسالدار شاہد اسلم اور اس کی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے کہ انہوں نے منشیات اور چھالیہ کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمنگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی لیویز فورس کی کاروائیاں اسی طرح سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری رہیں گے۔