افغانستان، طالبان کے حملوں میں، سکیورٹی اہلکاسمیت19افراد ہلاک
کابل: افغانستان میں طالبان کے دو مختلف حملوں میں 18 سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع خواجہ گھڑ میں طالبان کے ا یک گروپ نے اچانک سکیورٹی چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بارہ پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک جبکہ پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء صوبہ زابل کے ضلع آرغنداب میں بھی ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے۔ اس موقع پر جھڑپ میں متعدد طالبان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ #/s#۔(جاوید)
Load/Hide Comments