سوراب – ہوشاب روڈ این۔ 85 کی کی تعمیر کے لیے28ہزار آٹھ سو 23 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
اسلام آباد:سی ڈی ڈبلیو پی نے 46 ارب 66 روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور کرلئے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت پیر کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 466.264 ملین روپے لاگت کے 2 منصوبے منظور جبکہ 133 ارب روپے کی لاگت کے 4 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں صحت،فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور آبی وسائل سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔اجلاس میں صحت کے شعبے متعلق پنجاب ترقی انسانی وسائل کے لیے سرمایہ کاری کیلئے 52800 ملین روپے کی لاگت کا منسوبہ پیش کیا گیا ہے جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 11 اضلاع میں غریب اور مالی طور پر کمزور گھرانوں میں معیاری صحت، تعلیم کی سہولیات کے علاوہ اور معاشرتی تحفظ کی سہولیات تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ سے متعلق دو پوزیشن پیپرز پیش کیے گئے۔ پہلے منصوبے کے تحت اسلام آباد کے ڈپلومیٹل انکلیو میں ایڈمن بلاک کے قیام کے لیے 280 ملین روپے کی لاگت کی منظوری دی گئی۔ جبکہ دوسرے منصوبے کے تحت اسلام اباد کے مختلف سیکٹرز میں 4 پولیس اسٹیشنز کے قیام کے لیے 185.416 ملین روپے کی کی منظوری دی گئی۔ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے سے متعلق اجلاس میں 2 پوزیشن پیپرز پیش کیے گئے جس میں پہلے منصوبے "پشاور ناردرن بائی پاس” کے لیے 21338.05 ملین روپے، اور "صوراب – ہوشاب روڈ این۔ 85 (454 کلومیٹر) کی کی تعمیر کے لیے 28823.549 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے پیش کیے گئے دونوں پوزیشن پیپرز کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کے لیے 30048.747 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوادیا گیا۔