زندگی کی اس مشکل حالت میں مدد کرنے پر اپنے عوام کا بے حد مشکور ہوں. خالد پرکانی

اس وقت میری زندگی کینسر کی مہلک مرض کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے. بروقت علاج سے میری زندگی اس جان لیوا مرض سے بچ سکتا ہے. اپنے علاج کیلئے میں نے حکومت بلوچستان،بشمول سماجی فلاحی اداروں،کےعلاوہ اپنے عوام سے مالی امداد کی اپیل کی ہے. دوستوں کے چندہ مہم سے مجھے اتنا حوصلہ ملا ہےکہ میں اپنے علاج کےسلسلے میں کراچی چلا گیااور وہاں ڈاکٹر حضرات کے مطابق میری علاج کا اسٹیمیٹ 62لاکھ لگایا. اتنی بڑی رقم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے میرا علاج صرف مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے. گورنمنٹ کی جانب سے صرف زبانی جمع زبانی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن اب تک کچھ امداد نہیں ملاہے.
میں اس وقت لاہور میں ہوں. شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال میں اپنے چیک اپ، ٹیسٹ کروا رہا ہوں. 2 فروری کو ٹیسٹ کا نتیجہ آئے گا. اس کے بعد میرا علاج شروع ہوگا. مجھے امداد کی ضرورت ہے. مجھے اپنے لوگوں سے امید ہے کہ اس حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے. ابھی تک جتنے لوگوں نے امداد کی ہے میں سب کا مشکور ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں