افغان طالبان کا امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا افغان ڈیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں، گھروں اور دیہات پر بمباری کررہا ہے۔قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکا طالبان ڈیل کا دوسرا فریق معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، وہ تقریباً ہر روز معاہدےکی خلاف ورزی کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا افغان شہریوں، گھروں اور دیہات پر بمباری کررہا ہے، انہیں وقت کے ساتھ آگاہ کرتے رہتےہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف معاہدے بلکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کررہے ہیں۔اس سے قبل ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ طالبان ڈیل میں موجود تشدد میں کمی کے وعدوں کی پاسداری نہیں کررہے
Load/Hide Comments