کورونا:چار مشتبہ مریض گوادر ہسپتال منتقل
کراچی،پاکستان کوسٹ گارڈز ساحلی بستیوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، جہاں انہوں نے کورونا کے چار مشتبہ مریضوں کو گوادر ہسپتال منتقل بھی کیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ملک کی ساحلی بستیوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پسنی، گوادر،جیوانی اور منوڑہ میں دوسو چوراسی کشتیوں میں سوار چار ہزار سے زائد ماہی گیروں کی اسکریننگ کی گئی،اس دوران کورونا کے چار مشتبہ مریضوں کو گوادر ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈزنے پسنی، گوادر، جیوانی اور منوڑہ کے ماہی گیروں کو مفت راشن فراہم کیا،ساتھ ہی کوسٹ گارڈ عملے نے سمندر کنارے آباد ماہی گیروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی دی۔
Load/Hide Comments