موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ اقلیتی برداریوں کا قیام پاکستان سے لیکر آج تک ملکی ترقی میں اہم کردار رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اقلتیوں کو برابر کا شہری تصور کرنے کے ساتھ ساتھ انکی بہتری کے لئے کام کیا ہے،موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے عوام اب مزید اس حکومت کو نہیں چلنے دینگے،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگ(ن) کے اقلیتی ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیٹرک ایس سمیت دیگر بھی موجود تھے، جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت اقلتیوں کو مذہبی آزادی اور برابر کا شہری قرار دیا یہی اصول اسلام میں ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اقلیتی برادری کی بہتری کے لئے کام کیا اور ملک کے لئے انکی گراں قدر خدمات کا ہمیشہ اعتراف کیا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار اہم ہے آج ملک کا ہر طبقہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی و معاشرتی صورتحال سے پریشان ہے عوام حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نان شبینہ کی محتاج ہورہی ہے لیکن حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ایسی صورتحال میں عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ موجودہ عوام دشمن حکومت کو مزید چلنے کا کوئی حق نہیں ہے اور انشاء اللہ جلد ہی عوام اس حوالے سے خوشخبری سنے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا اقلیتی ونگ اپنی برادریوں میں بھی پارٹی پیغام کا بھر پور پرچار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مزید فعال کرنے میں کردار ادا کرے


