ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن اور اداکار شان کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں

لاہور: ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن اور اداکار شان کی والدہ نیلو علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری میں نیلو کے نام سے شہرت پانے والی عابدہ ریاض کا پیدائشی نام سنتھیا الیگزینڈر فرنینڈس تھا اور وہ 30 جون 1940 کو بہرہ، سرگودھا میں پیدا ہوئیں۔ 16 برس کی عمر میں انہوں نے لاہور میں فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم ”بھوانی جنکشن“ سے فنی زندگی کا ا?غاز کیا۔
1957 میں ریلیز ہونے والی فلم ”سات لاکھ“ میں رشید عطرے کے ترتیب دیے گئے گیت ”ا?ئے موسم رنگیلے سہانے“ پر نیلو کی پرفارمنس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ 2013 ء میں نیلو نے اپنے کیرئیر کی آخری فلم ’وار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔نیلو ایک کیتھلوک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئی تھیں تاہم معروف فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر ریاض شاہد سے شادی کے وقت انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور عابدہ ریاض کا نام اختیار کیا۔ وہ پاکستانی فلم اسٹار شان کی والدہ تھیں۔
ادکار شان نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے دکھ بھرا لمحہ ہیں۔ میری والدہ خالق حقیقی سے جاملیں۔ اللہ ان پر رحمت کرے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سینیئر اداکارہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث ہسپتال میں علیل تھیں جہاں ا?ج ان کی زندگی کا سفر تمام ہوا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں