کورونا، سول ہسپتال کوئٹہ میں سہولیات کا فقدان، پیرامیڈیکس کا احتجاج
کوئٹہ،سول ہسپتال کوئٹہ میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ڈاکٹرز پیرا میڈیکس وعملہ بغیر ہتھیار کے وباء کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز پیرا میڈیکس نے کوروناکے حوالے سے سول ہسپتال میں آلات نہ ہونے کے باعث احتجاج کیا احتجاج سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور عملہ کے پاس احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے کٹس سمیت دیگر تمام سہولیات نہ ہونے کے باعث تمام عملہ موذی وباء سے غیر محفوظ ہیں اور سب کے جان خطرے میں ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور عملہ کو کٹس سمیت تمام آلات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ تمام عملہ وباء سے محفوظ رہ سکے بصورت دیگر ڈاکٹرز پیرامیڈیکس وعملہ مزید کام نہیں کریگی، اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت ومحکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران پر عائد ہوگی