بلوچستان کی پبلک لائبریریز کو طلبا کیلئے کھولنے کا مطالبہ
کوئٹہ:پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر عبدالباقی جتک نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی لائبریریزکو طلباء اور عوام کے لئے کھول دیا جائے. چونکہ کووڈ کی وجہ سے طلباء اور قارئین کا کافی وقت ضائع ہوچکا ہے لہذاکووڈ 19 کے ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے بلوچستان کی پبلک لائبریز کو جلد سے جلد طلباء اور علم دوست حضرات کیلئے کھولا جاے .
Load/Hide Comments


