سبی تبلیغی اجتماع امسال ڈھاڈر میں منعقد ہوگا

نصیرآباد:کمشنر نصیرآباد ڈویژن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سالانہ تبلیغی اجتماع اس سال سبی کی بجائے ضلع کچھی کے مقام ڈھاڈر میں 9 فروری سے 12 فروری تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں ملک بھر سے علماء کرام اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے گزشتہ سال سیلاب اور بارشوں کے سبب قومی شاہراہ N-65 کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹریفک جام کے خدشے کے پیش نظر 12 فروری کو کوئٹہ سے بولان کی طرف غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں