دکی، ڈیوٹی سے انکاری محکمہ صحت کے 2 اہلکار گرفتار
دکی، ضلع دکی میں محکمہ صحت کے دو اہلکار کرونا ڈیوٹی کے سلسلے میں اسکریننگ پوائنٹ مندے ٹک پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کرکے غیر حاضر ہوگئے۔ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر نے دونوں اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے لئے ڈی سی دکی کو تحریری طور پر لکھ دیا۔ڈی سی دکی قربان علی مگسی کے مطابق دونوں اہلکاروں کی ڈیوٹی مندے ٹک اسکریننگ پوائنٹ پر تھی۔مگر انہوں نے ڈیوٹی سے انکار کرکے غیر حاضر ہوگئے۔جسے لیویز فورس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دئیے۔گرفتار اہلکاروں میں نیوٹریشن اسسٹنٹ پیر محمد،اور عبدالمنان شامل ہیں۔گرفتار ہونے والے دونوں اہلکاروں کے خلاف ایفٹیمک ڈیزیز ایکٹ 1958 دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جارہی ہے۔دفعہ 188 کے تحت تین ماہ کی سزا اور جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے
Load/Hide Comments