ایران میں 35 دن کا بچّہ دنیا میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض

تہران،ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان میں ایک نومولود شیرخوار بچے میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گناباد یونیورسٹی فار میڈیکل سائنسز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بچے کی عمر صرف 35 دن ہے اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔انہوں نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ بچہ ایران میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمر شکار ہے۔ سربراہ کے مطابق بچے کی طبی حالت اب اچھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں