اپریل آخر تک کورونا وائرس سے اموات اپنی بلند سطح پر پہنچ سکتی ہےامریکی ماہرین

اپریل آخر تک کورونا وائرس سے اموات اپنی بلند سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماہرین کے اندازوں کے مطابق امریکا میں اگلے دو ہفتوں میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح اپنی سب سے بلند سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایسٹر کے بعد اس شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ بعض مبصرین کے مطابق قوی امکان ہے کہ اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ جس شرح کی بات کر رہے تھے وہ متاثرہ کیسز سے متعلق ہو سکتی ہے نہ کہ اموات کے بارے میں۔ اس صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر نے ملک میں لوگوں کی نقل و حرکت محدود کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل تیس اپریل تک بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں