شمالی وزیرستان، غیرت کے نام پر بھابھی اور ایک شخص کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب گاؤں میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو گھر میں قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر کے باہر ایک شخص کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون 2 بچیوں کی ماں اور حاملہ تھی۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال میرانشاہ منتقل کردی گئیں۔
Load/Hide Comments


