نوشکی،سمیع اللہ کے لواحقین کو دھمکی دی جا رہی ہے، آل پارٹیز

نوشکی( نامہ نگار)آل پارٹیز۔اور زمیندار ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت حاجی منظور احمد مینگل منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں حاجی منظور احمد مینگل۔حافظ عبداللہ گورگیج۔بی۔ این پی کے میر خورشید احمد جمالدینی۔جماعت اسلامی کے حافظ مطیع الرحمٰن۔نیشنل پارٹی کے ظاہر جان جمالدینی۔بی این پی عوامی کے محمد ایوب بادینی۔جمعیت نظریاتی کے مفتی فدا الرحمٰن۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے محمد اعظم ماندائی۔اور اسکے علاوہ حافظ عبداللہ گورگیج۔محمد زکریا عادل۔محمد طارق اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سمیع اللہ شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس انتظامیہ کی سست روی پر سخت افسوس کا اظہار کیاگیا انہوں نے کہا ہم نے پولیس انتظامیہ کے کہنے پر احتجاج موخر کی مگر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا ہے انہوں نے کہا ہمیں کرائم برانچ اور پولیس انتظامیہ پر اب کوئی اعتبار نہیں رہا جبکہ مقتول کے خاندان کو بھی مختلف ذرائع سے تھریٹ کیاجارہا ہے ایس اایچ او کو اطلاع بھی کردیا ہے مگر شنوائی نہیں ہورہی ہے
اجلاس میں واپڈا انتظامیہ کی نااہلی۔بجلی کی صورتحال۔لاک ڈاؤن اور تفتان زائرین کے حوالے سے بھی غور کیاگیا۔انہوں نے کہا اس وقت پورے ملک میں چوبیس گھنٹے بجلی بحال ہے مگر ہمارے زمینداروں کو دو سے تین گھنٹے بجلی دی جاری ہے حالانکہ ریکوری سو فیصد ہورہی ہے انہوں نے کہا اگر بجلی بحال نہ ہوئی تو سخت قدم اٹھائیں گے کیونکہ کرونا سے ہم مریں یا نہ مریں مگر واپڈا انتظامیہ ہماری بجلی بند کرکے ہمیں بھوک سے ماردے گی۔
انہوں نے کہا لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت اور پولیس انتظامیہ غیر سنجیدگی سے کام لے رہی ہے ہمارے عوام اور معزز بزرگ شہریوں کو ڈبل سواری کے نام پر سرعام انکی توہین کی جاری ہے حالانکہ ہم خود قانون پرست ہیں قانون کا احترام اور پابندی بھی کرتے ہیں مگر قانون کے نام ظلم و ستم اور توہین کو ہرگز برداشت نہیں کرتے پولیس انتقامی کارروائی کررہی ہے منشیات فروشوں کے سربراہ اور سپلائر ز کو گرفتار کرنا ضروری ہے۔چوری میں کمی نہیں آرہی ہے امن و امان خراب ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام بھوکے مررہے ہیں حکومت کوئی ریلیف نہیں دے رہی ہے مہنگائی عروج پر ہے انہوں نے کہا تفتان باڈر کو فوراً سیل کیاجائے ہماری نااہل حکومت کرونا وائرس کو پروٹوکول کیساتھ بلوچستان منتقل کررہی ہے اور نوشکی کو قصدا وائرس زدہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے جسکی ہم بھرپور مذمت اور مزاحمت کریں گے انہوں نے نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ نوشکی کے موجودہ مسائل کے بارے میں اقدامات اٹھائیں ورنہ اس لاک ڈاؤن کے باوجود عوام سڑکوں پر نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں