ڈیرا مراد جمالی، گندم کی پسائی مفت، آٹے کی قیمت میں 100روپے فی من کمی کا اعلان
؎ڈیرہ مراد جمالی:فلور ملز ایسوسی ایشن نصیرآباد کابڑا اعلان بدھ کے روز آٹے کی پسائی مفت فی من آٹے کی قیمت میں 100 روپے کمی کرکے 1850 کے بجائے 1750 فروخت کیا جائے گا اس بات کا علان اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر کی زیر صدارت انجمن تاجران کے ہونے والے منعقدہ اجلاس میں صدر غلام نبی بنگلزئی، جنرل سیکرٹری غلام سرور ابڑو اور عبدالطیف بگٹی نے مشترکہ طور پر اعلان کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاون سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہورہا ہے جنہیں غذائی اشیاء کا سامنا ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں جاری لاک ڈاون کے سبب روزانہ اجرت کمانے والے غریب عوام اور مزدور طبقہ کو ریلف پہنچانے کے لئے آٹا چکی/ فلور ملز ایسوسی ایشن نصیرآباد نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ شہر بھر میں قائم آٹا چکی فلور ملز عوام کو سبسڈی دینے کے لئے کل بتاریخ یکم اپریل بروز بدھ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک عوام اور مزدور طبقہ کے لئے فری میں آٹا پسائی کی جائے گی جبکہ آج سے فی من آٹے کی قیمتوں میں 1850 سے کمی کرتے ہوئے فی من 1750 میں فروخت کرکے 100 روپئے کا ریلف دیا جارہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر نے انجمن تاجران سے کہا کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تاجر برادری کا تعاون خوش آئند ہے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاجر برادری بھی عوام کو ریلیف پہنچانے میں حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی حاجی میر آزاد خان گرانی، بابو اصغر رند، انجن تاجران نصیرآباد کے صدر کامریڈ تاج بلوچ، دین محمد لہڑی، حاجی محمد اکبر ڈومکی، عبدالرحیم لہڑی، اور خان جان بنگلزئی بھی شریک رہے۔