کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو قلات لانے کی اجازت نہیں دینگے، آل پارٹیز
قلات(بیورو رپورٹ) قلات میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام ایرانی زائرین اور کروناوائرس کا شکار مریضوں کو قلات منتقل کرنے کے خلاف شہریوں کاپریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ مظاہرے کی قیادت بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے کیا مظاہرین کرونا وائرس کے شکار مریضوں کو قلات منتقل کرنے کی صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک کے کونے کونے میں کرونا کی وباء پھیل گیا اورجو علاقے تھوڑا بہت اس وبا ء سے محفوظ تھے اب صوبائی حکومت کرونا وائرس کے مریضوں کو ان علاقوں میں منتقل کرکے کروناوائرس کی پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں ہم قلات میں ایران یا کسی اور علاقے کی کرونا وائرس کا شکار مریض کو قلات لانے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے بعد ازاں آل پارٹیز کے رہنماوں میر قادر بخش مینگل میر منیر احمد شاہوانی مولانا محمد قاسم لہڑی ارباب نعیم دہوار حاجی عزیز مغل حافظ حبیب احمد سلطانی اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کو قلات منتقل کرنے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے زائرین کو قلات منتقل کرنا قلات میں کرونا وائرس کو جان بوجھ کر پھیلانے کی مترادف ہے اگر صوبائی حکومت نے زائرین یا کس بھی کرونا وائرس کے مریض کو پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات منتقل کرنا کا فیصلہ کیا ہے توہم قلات میں لاک ڈاؤن کو توڑ کر لوگوں کو سڑکوں پر لائیں گے اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہیکہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو قلات منتقل کرنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اگر یہ بات درست ہے تو صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے مریضوں کو قلات منتقل کرنے کا کیوں کہا گیا تھا انہوں نے کہا کہ قلات کے دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کو سر درد کے لیئے دوائی نہیں ملتی معمولی مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی مریض کو کوئٹہ ریفر کیا جاتا ہے ہسپتال میں نہ کینولا ہے اور نہ کسی زخمی کو پٹی کر نے کے لیئے بینڈیج ہے ایسے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کو منتقل کرنا اس مریض کے ساتھ بھی دشمنی کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر جان بوجھ کر قلات میں کرونا وائرس کی وباء کو قلات میں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے اس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے قلات میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو رکھنے کی کوشش کی تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تما م تر زمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پرعائد ہوگی