ٹرمپ کا مواخذے کے ٹرائل میں پیش ہونے سے انکار

واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس ارکان کی مواخذے کے ٹرائل میں حلف اٹھانے اور کارروائی میں پیش ہونے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کے پراسیکیوٹر جیمی راسکن نے ٹرائل کے لیے سابق صدر کو پیش ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو ہم 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے میں ا?پ کی رضامندی سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے۔مواخذے کی تحریک کے پراسیکیوٹر کے مطالبے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر جیسن ملر نے واضح کیا کہ سابق صدر ایک غیر آئینی کارروائی میں شہادت کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں