سردار یار محمد رند کی بلوچستان کے کارکنوں کو ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کی ہدایت
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم وپارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آج ملک کو ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اس مشکل صورتحال میں حکومتی اداروں کو مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام اور ہر شعبے کو اس مشکل گھڑی میں ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے کورونا کے ساتھ ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنوں سے اپیل ہے وزیر اعظم ٹائیگر کورونا ریلیف فورس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ ہم اپنے کارکنوں کے ذریعے اس سنگین حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں ان خیالا ت کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیماری فرق نہیں کرتی ہے، اسی لیے ساری قوم مل کر اس وائرس کے خلاف جنگ لڑ کر جیت سکتی ہے، کوئی حکومت نہیں جیت سکتی ہے، اگر امیر ترین ملکوں اور امریکا کا یہ حال ہے تو خود سمجھ لیں کہ صرف وسائل سے یہ جنگ کبھی بھی نہیں جیتی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جب ساری قوم مل کر لڑتی ہے تو یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے ‘ہمیں یہ جنگ حکمت سے لڑنی ہے، سب سے پہلے اپنی حکمت استعمال کرنی ہے اور اپنے ملک کے حالات دیکھنے ہیں فورس ہر جگہ جا کر بتائے گی اور لوگوں کو آگاہی دے گی، جس میں ہم ہر کسی کو دعوت دیتے ہیں اور اس میں نوجوان ڈاکٹر، نرسز، طلبہ، انجینئر، ڈرائیور، مکینک اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرسکتے ہیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے تمام کارکن اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لئے میدان میں آجائیں اور عوام کو کرونا کے خلاف شعور و آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد کریں انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام کارکن آج سے وزیر اعظم ٹائیگر کرونا ریلیف فورس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ ہم اپنے کارکنوں کے ذریعے ہر حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوغریب افراد کو وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے زریعے راشن اور آگاہی فراہم کی جائے گی تمام کارکن اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں عوام کی خدمت اور عوام تک ریلیف پہنچانے کے تمام عمل کی نگرانی خود کروں گا صوبے میں رجسٹرڈ چھ لاکھ مرد و خواتین کارکن کرونا ٹائیگر ریلیف فورس میں خود کو رجسٹر کریں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔