ُٓپاکستان میں دہشتگردی افغانستان کے راستے ہورہی ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب با دینی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال اور ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو صوبائی وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب با دینی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال اور ٹراما سینٹر سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر کوئٹہ اور سبی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی فرداً فرداً عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیامیر ضیا ء اللہ لانگو نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ہمارے ہمسائے ملک افغانستان کے راستے ہو رہی ہے، دھماکہ انتہائی افسوسناک تھا جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا یا گیا انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے عوامی مقام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کی مظاہرہ کیا ہے فوج،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں سے مل کر دہشتگردی کے خاتمے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں افسوس ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اس موقع پر انہوں نے زخمیوں سے دھماکے کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں