ڈاکٹروں کانواز شریف کو آئسولیشن اختیار کرنے کا مشورہ

لاہور:سابق وزیر اعظم محمد نواز سریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سامنے آ گئی،ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئیسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔سامنے آنے والی پانچ صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹس کے مطابق نواز شریف مختلف بیماریوں مبتلا ہیں،ان پر کورونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کی صحت تاحال خراب ہے، دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے سویٹرز لینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں، نواز شریف نے اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا ء کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ رپورٹ میں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف شوگر، گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں،بہتر علاج کے لیے برطانیہ میں ہی قیام کریں۔نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پانچ صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔ نواز شریف کی رپورٹ 18 مارچ کو جاری کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں