اپوزیشن کی قیادت میں وفد کی ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن سے ملاقات، کورونا کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
کوئٹہ،ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل سے منگل والے دن بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اپوزیش لیڈر ملک سکندر خان کاکڑ کے قیادت میں ایم پی اے کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر میٹروپولیٹن کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس کے شرکا میں ایم پی اے نصر اللہ زیرئی، ایم پی اے احمد نواز بلوچ اور ایم پی اے ملک نصیر شاہوانی شامل تھے، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے اجلاس کے شرکا کو میٹروپولیٹن انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بنائے گئے تمام قرنطینہ سینٹر میں میٹروپولیٹن آفیسران مختلف شفٹ میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ روزانہ تین شفٹ میں سینیٹیشن و میکینیکل صفائی بھی کی جاتی ہیں، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس حفاظتی و جراثیم کش سپرے بھی شیڈیول کے مطابق مختلف علاقوں میں جاری ہیں جو اکثر مساجد، عوامی مقامات، ہزارہ ٹان، مری آباد، مختلف امام بارگاہوں، سرکاری دفاتر، مختلف پبلک ٹرانسپورٹ مقامات کے ساتھ ساتھ عوامی درخواستوں کی بنیاد پر بھی کی جا چکی ہیں جس میں مینوول ہینڈ پمپ اور فائر بریگیڈ باوزر کی مدد سے سپرے کی گئی اور جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس حفاظتی تدابیر برتتے ہوئے شعبہ میکینیکل کی جانب سے صفائی کا سلسلہ جاری ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر سیکنڈ شفٹ میں برسوں پرانے ڈمپ کی اٹھوائی کی جا رہی ہیں اور روزانہ تقریبا ہزار ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا جا رہا ہیں جو ڈمپس کے کلئیرنس تک جاری رہے گا، ایم پی اے کے وفد نے میٹروپولیٹن انتظامات کو سراہتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتیں بھی میٹروپولیٹن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کے ہدایات اور کوششوں سے میٹروپولیٹن کا وہ عملہ جو لاک ڈاون کے باوجود بھی اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کے لئے ہینڈ سینیٹایزر، سرجیکل گلووز، سرجیکل ماسک و دیگر احتیاطی سامان کی فراہمی بھی آج یقینی بنائی جا چکی ہیں جس کے لئے میٹروپولیٹن کا تمام عملہ انکا بے حد مشکور ہیں۔