صاحب حثیت افراد مشکل صورتحال میں عوام کی دل کھول امداد کریں، اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ میں اقوام پر مختلف ادوار میں مشکل اور کٹھن حالات آ ئے ہیں ان کا مقابلہ اقوام نے استقامت صبر قومی وطنی اور انسانیت کے جذبے سے ہی ممکن بنایا ہے مخیر حضرات اس وبائی صورتحال میں نادار افراد کی دل کھول کر امداد کو یقینی بنائیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی جانب سیاپنی مدد آپ کے تحت تین ہزار خاندانوں میں اشیا خوردونوش حفاظتی ماسک اورجراثیم کش صابن کی تقسیم ان کی انسانیت قوم اور وطن دوستی کا مظہر ہے اور ان سے آئندہ بھی اسی طرز عمل کی توقوع کی جاسکتی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بحثیت ایک انسان دوست سیاسی جماعت انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے ہر وقت پیش پیش رہی ہے اور جب بھی انسانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوئے تو پارٹی کارکنوں نے اس میں حصہ لیتے ہوئے اپنی قومی وطنی فریضہ بروقت ادا کیا ہیاج کی وبائی صورتحال ہو یا ماضی میں سیلابوں اور زلزلوں جیسے آفات ہوں میں پارٹی قیادت سے لیکر عام کارکنوں نے اپنے اپنے بساط کے مطابق رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی ہے آج جب ساری دنیا کورونا جیسے وبا کی لپیٹ میں ہے تو پارٹی قیادت نے عوام میں شعور اجاگر کرنے ان کی رہنمائی اور مالی مدد واعانت کیلئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا ہے پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے اپنی مدد آپ کے تحت تین ہزار مستحق اور نادار خاندانوں میں اشیا خوردونوش اور دیگر ضرور سامان تقسیم کر کے ایک مثبت اور اور انسان دوست عمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ان سے آئندہ بھی اسی طرز عمل کی توقوع کی جاسکتی ہے بیان میں ان تمام صاحب حثیت افراد سے توقوع ظاہر کی گئی کہ وہ اس مشکل صورتحال میں نادار اور غریب افراد کی دل کھول امداد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں