لاک ڈاؤن: جونئیرز وکلا اور کورٹ اٹینڈنٹ کیلئے گرانٹ کا اعلان کیا جائے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ:بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے لاک ڈاون سے جہاں ہر مکاتب فکر کے لوگ بے روزگاراور پریشان ہوئے ہیں وہاں بلوچستان کے جونئیر وکلا اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے کورٹ کلرکی یعنی منشی پریشان ہیں بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے غریب مزدوروں کیلئے پیکچز کا اعلان کیا گیا لیکن جونئیر وکلا اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے منشی کورٹ اٹینڈنٹ کو نظر انداز کیا گیا بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل کے رہمناوں نے متعدد بار وزیر اعلی بلوچستان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور وزیراعلی سے ان کے پرنسپل سیکریٹری کے توسط ملاقات کرنے کے پیغام بھی بجھوایا لیکن تاحال وزیراعلی آفیس سے کوئی رابط نہیں کیا ہمیں چیف منسٹر کی افس کیجانب اس ناروا اور بے حسی کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت فوری طور پر جونئیرز وکلا اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے منشی کورٹ اٹینڈنٹ کیلئے حکومت فوری گرانٹ بلوچستان بار کونسل کے دے تاکہ جونئیرز وکلا اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے منشی کورٹ اٹینڈ کے بحالی کیلئے اقدامات کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں