دکی،5افراد کے قتل میں مطلوب 3ملزمان زہری سے گرفتار

دکی: ڈی آئی جی کرئم برانچ وزیر خان ناصر کی خصوصی ہدایت پر کرائم برانچ پولیس نے گزشتہ شب خضدار کے علاقے زہری میں چھاپہ مارکر سیدال بلوچ سمیت 5افراد کے قتل میں مطلوب ملزم زبیر ولد سبزل قوم زہری سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راشد بھی زخمی ہوگیا ملزمان کو کرائم برانچ کوئٹہ منتقل کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ اس کیس میں کل 8ملزمان نامزد ہیں جن میں سے پہلا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ20نومبر 2019کو سنجاوی کے علاقے لال کٹائی میں سیشن کورٹ لورالائی میں پیشی کرکے دکی جانے والے فیلڈر گاڑی میں سوار پانچ افراد سیدال بلوچ،نصرالدین اور زکریا خان کو فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک جبکہ مسلح افراد نے دو افراد کو زخمی اور دو کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے بعد میں اغوا ہونے والے افراد نعمت اللہ اور حبیب اللہ کی لاش کو ہرنائی کے علاقے تورخان میں ذبح کرکے پھینک دئیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں