پنجاب میں اے کیٹیگریزمیڈیکل کالجز میں نشستیں بحال کی جائیں،متاثرین

کوئٹہ:بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میڈیکل کالجزکے طلباء نے کہا ہے کہ پنجاب کے اے گیٹگری میڈیکل کالجز سے صوبے کے طلبا کی نشستیں ختم کر کے انہیں سی گیٹگری کے کالجز میں داخلے دے دئیے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان،گورنرو وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ بلوچستان و سیاسی جماعتیں صوبے کے طلباکو انکا حق دلوانے میں کردار ادا کریں۔یہ بات خوشحال خان، شاہ زیب مری، نازیہ اکبر، علیزہ اور تنویر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دور ہ تر بت و گوادر میں بلو چستان کے طلباء و طلبات کو پا کستان کے اچھے اداروں میں مزید تعلیمی مواقع فراہم کر نے کے وعدے کئے تھے لیکن ہم سے پچھلی حکومتوں میں دیں گئیں سیٹیں میں چھینی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بلو چستان کے 27پو زیشن ہولڈر پچھلے کئی دنوں سے بلو چستان، پنجاب اسمبلی اور سیکرٹریٹ میں در بدر ہیں انہوں نے کہاکہ سن 1972سے لیکر پچھلے سال تک بلو چستان کے طلباء و طا لبات ہر سال گڈ ول پا لیسی کے تحت اوپن میرٹ کی سیٹوں پر بو لان میڈ یکل کا لج کی جانب سے پنجاب کے ٹاپ میڈیکل کالجز میں ایڈ میشن کے اہل ہو تے تھے اور یہی طا لب عالم اپنے پسماند ہ صوبے کے دور دراز علا قوں میں ڈیو ٹی سر انجا م دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 27جنوری 2021کو پنجاب کے ہیلتھ سیکر ٹریٹ کی جانب سے 27میڈیکل سیٹس لاہور، ملتان، فیصل آباداور بہادلپور جیسے بڑے شہروں کے میڈیکل کالجزسے ختم اور کم کر کے ڈی جی خان، سا ہیوال، رحیم یار خان اور گجرانوالہ جیسے چھوٹے اور کم درجہ میڈیکل کالجوں میں رکھ دی گئیں ہیں ہم 18مہینوں سے ان کالجز میں نامز د ہیں اور 15ستمبر 2019سے ان کا لجز میں داخلے کے منتظر ہیں انہوں نے کہاکہ فیڈ رل کوٹہ کی جو تین سیٹیں بلو چستان کی قابل لڑ کیوں کیلئے مختص ہو تی ہیں FJMUلا ہور میں و ہ بھی اس سال ختم کر دی گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ ہم میڈ یکل اسٹوڈنٹس پا کستان کے صدر، وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پا کستان سپریم کورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کر تے ہیں کہ ہما رے مسئلہ پر ٖغور کر کے اسے جلد از جلد حل کریں بصورت دیگر ہم مظاہرے، بھو ک ہڑ تالی کیمپ دہر نہ، جلوس اور عد الت سے رجوع کر نے کا حق محفوظ رکھتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں