نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا ایرانی قونصل جنرل کے اعزاز میں عشائیہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،عشائیے میں ایرانی قونصلیٹ کا عملہ بھی شریک ہوا ،ترجمان سراوان ہاﺅس کوئٹہ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند کے اعزاز میں منگل کے روز سراوان ہاﺅس کوئٹہ میں پرتکلف عشائیہ دیا، اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والے ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، کتاب دوست تحریک ، تاریخ ، علم وادب اور ثقافتی موضوعات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عشائیہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد،قاری اختر شاہ کھرل،میر بیروز ریکی ،عبدالمتین اخونزادہ، ٹکری شفقت لانگو، چیئرمین عبدالواحد بلوچ،عبدالرحیم ترین، نوابزادہ میر رئیس رئیسانی، چوہدری رفت علی سمیت ایرانی قونصلیٹ کے عملے نے شرکت کی۔ قبل ازیں سراوان ہاﺅس پہنچنے پر نوابزادہ لشکری رئیسانی اور نوبزادہ میررئیس رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند اور ان کے رفقاءکا استقبال کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں