کورونا:سیاسی قیادت کو متحد ہونا چاہیے، سراج الحق کا محمود خان اچکزئی و دیگر رہنماؤ ں کو فون
کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روز پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ، عالم دین مفتی تقی عثمانی اور قاری محمد حنیف جالندھری سے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ کورونا سے بچا کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ کورونا کے خلاف پوری قوم کو یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے حکومت کورونا کے حوالے سے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے۔ کورونا کے خلاف سیاسی و دینی قیادت کو متحد ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments