ڈی سی ژوب کے تبادلہ، حکومت کو غلطی کا احساس ہونا مثبت امر ہے، عدالت عالیہ
کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نز یر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھا حکومتی اقدامات اورقر نطینہ سنٹرز میں سہو لیا ت کی فر اہمی وڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر ز کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔کیس سے متعلق ریما رکس د یتے ہو ئے معز ز عدالت نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں تعینات ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے منسوخ کیے جانے کے عدالتی احکا ما ت پر حکومت نے محض ڈپٹی کمشنر ژوب کے تبا دلے کے احکامات واپس لئے ہے جبکہ دیگر ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی واپسی کے بارے میں کوئی تصحیح آرڈر فراہم نہیں کیا گیا تاہم یہ مثبت امر ہے کہ حکومت کو اس حوالے سے اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے لیکن چونکہ تاحال دیگر آفیسران کے واپسی کا تصحیح آرڈر نہیں کیا گیا لہذا امید کی جاتی ہے کہ حکومت اگلی شنوائی یااس سے قبل تک باقی ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کا آرڈر جا ری کردے گی لہذا 27ما ر چ کو جا ری ہو نے والے نو ٹیفیکشن پر عملدرآمد معطل رہے گا جبکہ 30 مارچ 2020 کے حکم میں آئندہ سماعت تک توسیع کی جاتی ہے۔تمام زیر تبا دلہ ڈپٹی کمشنر ز اپنے سا بقہ چا ر ج سے دستبردار نہیں ہو نگے اور اگر وہ ایسا کر چکے ہیں تو وہ دوبارہ اپنی پرانی پوزیشن سنبھالے سماعت کے دوران۔عدالت نے ر یما ر کس دیتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں قر نطینہ میں مو جو د افراد اور زیرعلا ج مر یضو ں کو زیا دہ سے زیادہ سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری صحت،ڈی جی صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس جس فاطمہ جناح ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال بھرپور موثر اقدامات کریں۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ طبی سازوسامان اور ذاتی تحفظ کے کیٹس آج موصول ہوئے ہیں۔ جنہیں بعدازاں کمیٹی کی مشاورت سے تقسیم کیا جائے گا فا ضل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتا یا کہ ایڈ و ائز ری کمیٹی اور محکمہ صحت کو اپنی فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اور انکی مصرو فیا ت کی پیش نظر پر و گر یس رپورٹ کی فراہمی کیلئے مزید وقت دیا جا ئے عدالت نے مذکورہ حکم نامے کی کاپی پر نسپل سیکریٹری ٹو چیف منسٹر چیف سیکر ٹری،سیکریٹری ایس اینڈ جی ڈی اور تمام ڈپٹی کمشنر ز(زیر تبادلہ) ایڈوکیٹ جنرل کو تعمیل کیلئے ارسال کرنے کی ہدایت کی۔
٭٭